پاکستانتازہ ترین

پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب،  متاثرہ اضلاع و دیہات کی اب تک کی تفصیلات

لاہور: پنجاب کے دریاؤں میں شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس سے لاکھوں ایکڑ زرعی زمین اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کی لپیٹ میں آکر صوبے کے چھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دریائے چناب کے کنارے واقع 333 دیہات میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں چنیوٹ کے 100 گجرات کے 20،  سیالکوٹ کے 133، وزیرآباد کے 16، منڈی بہاؤالدین کے 12 اور جھنگ کے 52 دیہات شامل ہیں۔

اسی طرح، دریائے ستلج کے کنارے 335 دیہات کے 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں۔ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، ملتان، وہاڑی، بہاولنگر اور بہاولپور کے کئی علاقے بھی سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ متاثرین کی مدد کے لیے 104 امدادی کیمپ اور 105 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات  کا کہنا ہے  کہ نارووال، شکرگڑھ اور سیالکوٹ میں متعدد شاہراہیں زیرِ آب آ چکی ہیں، جبکہ سیالکوٹ-پسرور ڈوئل کیرج وے اور کونا ڈرین پل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

جبکہ  دریائے راوی کے سیلاب نے نارووال کے 35 سے 40 دیہات ڈبو دیے ہیں، علاوہ ازیں گردوارہ کرتارپور صاحب کمپلیکس کے کچھ حصے بھی پانی میں آ گئے ہیں، جہاں سے سکھ یاتریوں کو محفوظ نکالا گیا ہے۔

نالہ ڈیک میں پانی کی بلند سطح کے باعث حفاظتی بند ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں نالے کا پانی سیالکوٹ کے کئی دیہی علاقوں کو زیرِ آب لے گیا ہے۔ سیلابی پانی نے شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ اور فیصل آباد کے بعض علاقوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ سیالکوٹ کے بجوات علاقہ اور دیگر دیہات مکمل طور پر منقطع ہو چکے ہیں اور متاثرہ افراد کی امداد جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button