لاہور : پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک (ADB) نے فوری ردعمل دیتے ہوئے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اے ڈی بی کے صدر نے لاہور کا دورہ کرتے ہوئے دریائے راوی کے کنارے متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
بینک کے مطابق یہ امداد سیلاب متاثرین کی بنیادی ضروریات، عارضی رہائش، خوراک اور طبی امداد کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔




