پاکستان
Trending

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، سڑکیں ندی نالے بن گئیں

 

اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ نالہ لئی میں طغیانی کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

واسا کے مطابق اسلام آباد کے سیدپور میں 40 ملی میٹر اور پی ایم ڈی کے مقام پر 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ راولپنڈی میں شمس آباد، پیر ودھائی اور نیو کٹاریاں میں بھی تیز بارش ہوئی۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے بتایا کہ عملہ فیلڈ میں موجود ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button