وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے لاکھوں ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈز جاری کیے جائیں گے، جس سے انہیں سبسڈی اور مالی امداد فراہم ہوگی۔ سندھ بینک رواں ماہ کے آخری ہفتے میں 50 ہزار کارڈز تقسیم کرے گا اور بعد ازاں ہر 20 دن بعد مزید کارڈز جاری کیے جائیں گے۔
حکومت سندھ نے ڈرپ ایریگیشن سسٹم کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 5 سے 25 ایکڑ زمین والے کسانوں کو سبسڈی پر سولر پاور پینل دیے جائیں گے۔ اس اسکیم میں حکومت 80 فیصد اور کسان 20 فیصد خرچ برداشت کریں گے۔ درخواستیں 20 ستمبر تک دی جا سکتی ہیں۔
یہ منصوبہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔
0 38 1 minute read




