پاکستان
Trending

ہیڈ پنجند اور گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ تیز، ستلج، راوی اور چناب میں صورتحال مستحکم: چیئرمین این ڈی ایم اے

 

اسلام آباد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشیں آئندہ 2 سے 3 روز تک جاری رہیں گی۔ ہیڈ پنجند اور گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ تیز ہے، تاہم ستلج، راوی اور چناب کے دریاؤں کی صورتحال قابو میں ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وفاقی وزیر مصدق ملک کے ہمراہ سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں 24 لاکھ اور سندھ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور حکومت نے پنجاب کو 9 ہزار ٹینٹ اور 9 ہزار ٹن سے زائد راشن فراہم کیا ہے۔

انعام حیدر ملک نے خبردار کیا کہ 16 سے 18 ستمبر کے دوران وسطی پنجاب اور آزاد کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس کی وجہ سے سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے موسمیاتی تبدیلیوں کو سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ملک میں موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں سے شدید نقصان ہوا ہے اور سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر نے مزید کہا کہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے اب تک 900 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ مل کر متاثرین کی مدد اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button