اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن مالی جرائم کی تحقیقات کے سلسلے میں متعدد معروف یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو تیسرا نوٹس جاری کیا ہے۔
نوٹسز رجب بٹ، اقراء، انس علی، شاہ حسن اور ارم محمود کو ارسال کیے گئے ہیں جن پر آن لائن مالی فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ان افراد کو پہلے بھی دو مرتبہ طلب کیا جا چکا ہے مگر وہ تفتیش میں تعاون کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد یہ حتمی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ اگر مذکورہ افراد مقررہ مدت میں پیش نہیں ہوتے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ آن لائن مالی جرائم کو روکنے اور عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔




