پاکستان
Trending

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اوگرا کی ورکنگ مکمل

 

اسلام آباد:ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے، جو 15 ستمبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی جائے گی۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول میں 1 روپے 54 پیسے فی لیٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 4 روپے 79 پیسے،مٹی کے تیل میں 3 روپے 6 پیسے
،لائٹ ڈیزل آئل میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن ورکنگ کا جائزہ لینے کے بعد وزارت خزانہ سے مشاورت کرے گا، جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button