پاکستان
Trending

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اغوا کے مقدمے میں سابق منگیتر کو معاف کر دیا

 

اسلام آباد:ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغوا اور دھمکیوں کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو تمام الزامات سے فی سبیل اللّٰہ معاف کرتے ہوئے مقدمہ واپس لے لیا ہے۔

دونوں کے درمیان غیر مشروط صلح طے پا گئی ہے، جس میں حسن زاہد نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سامعہ سے معذرت کی، جبکہ سامعہ نے حسن کو مکمل معافی دے دی۔

واضح رہے کہ سامعہ حجاب نے الزام عائد کیا تھا کہ حسن نے انہیں ان کے گھر کے باہر اغوا کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، جس پر تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حسن زاہد کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

تاہم اب دونوں فریقین کی رضامندی سے کیس کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button