پاکستان
Trending

پنجاب نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا، وزیراعلیٰ جلد ریلیف پیکج کا اعلان کریں گی: عظمیٰ بخاری

 

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اور منظم ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے۔ ان کے مطابق لاکھوں افراد کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کر کے انسانی جانوں کا بڑا نقصان روکا گیا۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز متاثرین کی بحالی کے لیے خود فیلڈ میں موجود رہیں اور اب جلد ریلیف پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کے تخمینے کے لیے سروے جاری ہے جس کی بنیاد پر متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال حکومت پنجاب کے لیے ایک بڑا امتحان ہے، تاہم تمام ادارے اور مشینری فعال انداز میں کام کر رہی ہے۔

انہوں نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پنجاب حکومت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں، وہ اپنے صوبے کے حالات پر بھی نظر ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں نہ صرف جانی نقصان زیادہ ہوا بلکہ متاثرہ افراد آج بھی حکومتی توجہ سے محروم ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button