پاکستان

علی پور، بہاولنگر اور ہری پور میں سیلابی ریلے سے شدید تباہی، متاثرین مشکلات کا شکار

علی پور: علی پور، بہاولنگر اور ہری پور سمیت مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہ کن صورتحال پیدا کر دی ہے۔ موضع خیرپور سادات اور مٹھن والا میں کئی مکانات منہدم ہو گئے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی کئی فٹ تک جمع ہو گیا ہے۔ شجاع آباد کے متاثرین اب آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو واپس لوٹنے لگے ہیں۔

ہری پور میں ریلوے روڈ پر برساتی ریلے کی زد میں آ کر ایک وین پل سے نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

بہاولنگر میں دریائے ستلج کے سیلاب نے 150 کلومیٹر کے دریائی بیلٹ کے 145 موضع جات کو متاثر کیا ہے۔ بستی کھرلاں اور موضع عاکو میں شدید تباہی ہوئی، سڑکیں بہہ گئیں اور راستے منقطع ہو گئے ہیں۔ ایک لاکھ 40 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں بھی تباہ ہو چکی ہیں۔

منچن آباد میں 15 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہے، اور متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کی گہرائی 5 سے 7 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔

حکومت اور امدادی اداروں نے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، تاہم حالات اب بھی نازک ہیں۔ متاثرین کو فوری مدد فراہم کرنے اور نقصان کی مکمل پیمائش کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button