دبئی:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے آئندہ سفر سے متعلق سابق چیئرمینز سے مشاورت کی ہے۔ مشاورت کے بعد ٹیم کی تیاری اور حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی گئی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق، چیئرمین کی ہدایت پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ہونے والا میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع کیا جائے گا۔ قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔
ترجمان عامر میر نے کہا کہ: "ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ قوم کو اچھی خبر دیں۔ ٹیم کا مورال بلند ہے۔”




