پاکستان
Trending

سرکاری ملازمین کے بناولنٹ فنڈ کی پالیسی میں اہم تبدیلی، ریٹائرمنٹ پر لاکھوں روپے کی ادائیگی متوقع

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بناولنٹ فنڈ کی پالیسی میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو دی جانے والی رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ گریڈ 1 سے 10 کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ گریڈ 11 سے 16 تک کے ملازمین کو 10 لاکھ روپے اور گریڈ 17 سے اوپر کے ملازمین کو 15 لاکھ روپے دیے جانے کا امکان ہے۔

بناولنٹ فنڈ کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ نئی پالیسی کے مالی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک ماہر فرم مقرر کی گئی ہے جو جلد ہی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی نے اس جائزے کے لیے 90 دن کی مہلت دی ہے تاکہ تمام مالی پہلوؤں کا تفصیلی تجزیہ کیا جا سکے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے بھی اپنی جانب سے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ملازمین کے مالی مسائل کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ وفاقی حکومت ریٹائرڈ افسران کی صحت اور فلاح و بہبود پر توجہ دینے میں ناکام رہی ہے۔ کمیٹی نے مالی اثرات کی جانچ کو اہم قرار دیا اور پالیسی کی منظوری سے قبل مکمل مالی جائزے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button