انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ میانوالی میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں نامزد کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا، جس پر عدالت نے سخت نوٹس لیا۔
عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما بلال اعجاز، احمد چٹھہ، اور دیگر ملزمان کے علاوہ احمد خان بھچر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ جبکہ متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ 9 مئی کے دیگر چار مقدمات میں شہادتیں بھی قلمبند کی گئیں۔
عدالت نے واضح کیا ہے کہ آئندہ سماعت میں بھی عدم تعاون کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
0 10 1 minute read




