بین الاقوامی
Trending

عالمی سیاست کا محور پاکستان: صدر ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات کے لیے فیلڈ مارشل کی قیادت پر اعتماد

 

واشنگٹن / اسلام آباد :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے پیچیدہ معاملات میں پاکستان کا کردار ناگزیر ہے۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان کو موزوں ترین جگہ قرار دیتے ہوئے آئندہ 48 گھنٹوں میں بڑی پیش رفت کا عندیہ دے دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں غیر معمولی طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ "پاکستان کا انتخاب محض اتفاق نہیں، بلکہ فیلڈ مارشل کی شاندار کارکردگی اور ان کے تعمیری کردار کا نتیجہ ہے۔ ہم کسی ایسے ملک میں کیوں وقت ضائع کریں جس کا خطے کے مسائل سے کوئی تعلق ہی نہ ہو؟ پاکستان اور اس کی قیادت ان معاملات کو بہتر سمجھتی ہے۔
48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن اور عالمی میڈیا صدر ٹرمپ نے سنسنی خیز انداز میں عالمی صحافیوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنے کیمرے اور توجہ پاکستان پر مرکوز کر لیں، کیونکہ اگلے دو روز میں وہاں ایک ایسی سفارتی سرگرمی شروع ہونے والی ہے جو عالمی نقشے پر اثر انداز ہو گی۔ ان کے مطابق مذاکرات کا یہ دور ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
برطانیہ کے لیے ‘انرجی الرٹ’ اسی انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے یورپ اور خاص طور پر برطانیہ کی توانائی پالیسیوں کو ہدفِ تنقید بنایا۔ انہوں نے برطانیہ کو مشورہ دیا کہ ناروے سے دگنی قیمت پر تیل خریدنے کی حماقت بند کی جائے۔ ونڈ ملز جیسے مہنگے منصوبوں کے بجائے ‘شمالی سمندر’ کے قدرتی ذخائر سے فائدہ اٹھایا جائے۔ اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لیے فوری طور پر ڈرلنگ کا آغاز کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button