امریکا نے حوثیوں کی مالی معاونت، اسمگلنگ اور حملوں میں مبینہ کردار پر 32 افراد اور اداروں پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں سے 23 کا تعلق چین سے ہے۔ بھارت، ایران، ترکیہ اور یو اے ای کے ادارے بھی فہرست میں شامل ہیں۔
چین نے امریکی اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے۔
ادھر امریکی محکمہ خزانہ نے G7 اور یورپی اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین اور بھارت پر روسی تیل کی تجارت روکنے کے لیے محصولات عائد کریں۔




