پاکستان

لاہور میں مزید 40 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ، 3 اکتوبر کو افتتاح ہوگا

لاہور :  پنجاب حکومت نے لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید اور ماحول دوست بنانے کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے شہر کی سڑکوں پر مزید 40 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اضافے کے بعد لاہور میں الیکٹرک بسوں کی کل تعداد 67 ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز 3 اکتوبر کو الیکٹرک بسوں کے اس نئے فلیٹ کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ حکام کے مطابق، نئے بس روٹس کی ازسر نو منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو بہتر، تیز رفتار اور مؤثر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس اقدام کو لاہور کی ٹرانسپورٹ کا "الیکٹرک انقلاب” قرار دیا جا رہا ہے۔

الیکٹرک بسوں کو مسافروں کی ضروریات کے مطابق جدید سہولیات سے لیس کیا گیا ہے، جن میں  GPS سسٹم برائے ٹریکنگ ،   وائی فائی اور USB پورٹ ،  خصوصی افراد کے لیے ریمپ ،  خواتین کے لیے علیحدہ سیکشن  اور  بس کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے برائے ہراسیت سے بچاؤ شامل ہیں

مسافروں کی سہولت کے لیے بسوں میں کرایہ کی ادائیگی ڈیجیٹل والٹس، اسمارٹ کارڈز اور موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگی۔ ایپ کے ذریعے مسافر بسوں کی لوکیشن اور وقت بھی ٹریک کر سکیں گے۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق ان الیکٹرک بسوں سے روزانہ تقریباً 43,000 مسافر مستفید ہوں گے، جس سے شہر میں ٹریفک دباؤ، ماحولیاتی آلودگی اور سفر کی مشکلات میں واضح کمی آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button