بین الاقوامی
Trending

حماس نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر اعتراضات اٹھا دیے

 فلسطینی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کو متنازع قرار دیتے ہوئے بعض شقوں پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس اسرائیل کے مکمل انخلا اور اپنے رہنماؤں کے تحفظ کی بین الاقوامی ضمانتیں چاہتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم کو حتمی جواب دینے کے لیے مزید دو سے تین روز درکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق حماس کو منصوبے کی اس شق پر شدید تحفظات ہیں جس میں تنظیم کو غیر مسلح کرنے کی بات کی گئی ہے۔ حماس کے نمائندے حالیہ دنوں میں دوحا میں ترک، مصری اور قطری حکام سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے میں حماس کو مستقبل کی حکومت سے الگ رکھنے اور صرف پرامن افراد کو عام معافی دینے کی تجویز شامل ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے کئی علاقوں میں موجود رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button