پاکستان
Trending

پنجاب میں ریلیف کا نیا دور: مریم نواز حکومت کا 42 لاکھ خاندانوں کے لیے 47 ارب کے پیکیج کا اعلان

 

لاہور: حکومتِ پنجاب نے ماہِ رمضان کے لیے صوبے کی تاریخ کے بڑے ریلیف پیکیج کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ‘نگہبان رمضان پیکیج’ کے ثمرات 42 لاکھ خاندانوں تک پہنچیں گے، جس کے لیے 47 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ اس پروگرام میں 45 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ مستحقین کے لیے خصوصی کارڈز پرنٹ ہو چکے ہیں جو جلد ان کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 فروری کے بعد پنجاب کے تمام شہریوں کا مکمل ڈیٹا دستیاب ہوگا جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
حکومتی اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فعال ہیں جہاں اشیاء 10 سے 15 روپے رعایت پر دستیاب ہیں۔ہر تحصیل میں روزانہ 2 ہزار افراد کے لیے دسترخوان کا اہتمام کیا جائے گا۔اب تک 3 لاکھ سے زائد مختلف اشیاء کی گھروں تک فری ڈلیوری کی جا چکی ہے۔
وزیر اطلاعات نے ایک اور بڑے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تحصیل کی سطح پر 1500 ای وی بسیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ گلبرگ پلازہ آتشزدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف 5 منٹ میں رسپانس دے کر بڑے سانحے کو ٹال دیا، جو کہ فعال انتظامیہ کا ثبوت ہے۔
عظمیٰ بخاری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر "زیرو ٹالرنس” کی پالیسی اپنائی گئی ہے، عوام کو مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button