پاکستان

ضمنی الیکشن بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں، شاہ محمود کا عمران خان سے مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی سے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام اور جبر کے باوجود ہمیں انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیے تاکہ عوام کی آواز پارلیمان میں پہنچ سکے۔ انہوں نے اپنے وکلاء کے ذریعے بانی پی ٹی آئی تک پیغام پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔ ذرائع کے مطابق، قریشی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینا پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے لیے ناگزیر ہے، کیونکہ پارلیمانی سیاست سے الگ ہونا مخالفین کو کھلا میدان دینے کے مترادف ہوگا۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف جاری گرفتاریوں، مقدمات اور مبینہ ریاستی جبر کے خلاف بطور احتجاج ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلے کی بازگشت تھی۔ تاہم فیصلے پر پارٹی کے اندر مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔
شاہ محمود قریشی، جو 9 مئی واقعات کے مقدمات میں زیر حراست رہ چکے ہیں، اس سے قبل بھی انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے رہے ہیں۔ ان کے بقول، انتخابی میدان سے دوری، سیاسی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے اور عوامی رابطے کے مواقع محدود کر دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button