اسلام آباد: برطانیہ نے امیگریشن کے عمل کو جدید بنانے کے لیے طلباء اور ورک ویزہ ہولڈرز کے لیے ای ویزا سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے اور پاسپورٹ پر فزیکل ویزا سٹیکر کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
نئے ای ویزا سسٹم کے ذریعے ویزا کی حیثیت بھی آن لائن چیک کی جا سکے گی۔ تاہم، عام وزیٹر ویزہ اور ڈپینڈنٹ ویزوں کے لیے فی الحال فزیکل ویزا سٹیکر جاری رہے گا۔
یہ ڈیجیٹل تبدیلی برطانیہ کی امیگریشن پالیسی میں ایک اہم قدم ہے جو نہ صرف وقت اور وسائل کی بچت کرے گا بلکہ شفافیت میں بھی اضافہ کرے گا۔




