پاکستان
Trending

ویں آئینی ترمیم پر مکمل اتفاقِ رائے چاہتے ہیں، صوبائی خودمختاری میں مداخلت نہیں ہو گی: احسن اقبال

 

لندن : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ قومی اتفاقِ رائے چاہتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ترمیم کے ذریعے صوبائی خودمختاری میں کوئی تبدیلی یا کمی نہیں کی جائے گی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوامی نمائندے مقامی سطح پر فیصلہ سازی کے عمل میں مضبوط کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ “یہ آئینی ترمیم کسی جماعت کے مفاد کے لیے نہیں، بلکہ ریاستِ پاکستان کے استحکام کے لیے ہے۔ ہمیں مذہبی انتہاپسندی کے وائرس کو ختم کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن رہ سکے۔”

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے مشکل فیصلے کیے۔ ان کے مطابق، “گزشتہ حکومت جاتے جاتے تیل کی قیمتوں میں مصنوعی کمی کر گئی، ہمیں حالات کے مطابق فیصلے کرنا پڑے، تاہم عوام نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبر و تحمل دکھایا۔”

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تاریخ میں چوتھی بار ترقی کی نئی اڑان بھرنے جا رہا ہے، لیکن اس بار ضروری ہے کہ سیاسی استحکام کو یقینی بنایا جائے۔ “ماضی میں تین مرتبہ ترقی کے مواقع سیاسی انتشار کی نذر ہوئے، اب ہمیں ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ “10 مئی کو قوم نے دیکھا کہ پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا دلیر کمانڈر موجود ہے جس نے افواج کی قیادت بہادری سے کی۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button