روس میں ایک مرد نے بیوی کے ساتھ شاپنگ جانے سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی کی چوری کا ڈرامہ رچا، جو پولیس نے چند ماہ بعد بے نقاب کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق اپریل میں خاتون نے اطلاع دی کہ شوہر کی گاڑی گھر کے قریب سے چوری ہو گئی ہے۔ بعد ازاں گاڑی کراسنویارسک کے اوٹڈیخا جزیرے پر ملی۔ پولیس نے گاڑی کے اگنیشن سوئچ میں خرابی اور زبردستی داخل ہونے کے آثار دیکھے، لیکن تحقیقات سے پتہ چلا کہ حقیقت میں گاڑی کے مالک نے خود یہ ڈرامہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا اور اس کے خلاف جھوٹی اطلاع دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔




