ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں قومی دن کی مناسبت سے سرکاری اور نجی اداروں میں 2 اور 3 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں روز تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔
ہفتہ وار چھٹی شامل ہونے کے بعد ملازمین کو مجموعی طور پر چار روزہ وقفہ میسر آئے گا، جس سے کارکنوں کو اضافی آرام کا موقع ملے گا۔
یو اے ای میں قومی دن ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جو 1971 میں سات امارات کے اتحاد کی یادگار تاریخ ہے، جس کے بعد ملک کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا۔




