راولپنڈی: پاک ،لنکا ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی بیٹنگ میں لی یانگے 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ مینڈس نے 44 اور سماراوکراما نے 42 رنز کی اننگز کھیلیں۔ ونندو ہسارنگا 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دیگر باؤلرز کوئی بڑی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔




