پاکستان
Trending

پنجاب میں یکساں ترقی اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں:مریم نواز

 

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں ہر علاقے کو یکساں ترقی اور شہری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 10 ماہ میں ایک لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر جاری ہے اور صحت کے شعبے میں اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور کئی کارڈیالوجی اسپتال شامل ہیں۔

سماجی فلاح کے اقدامات کے تحت 15 لاکھ افراد کو راشن کارڈ دیے گئے اور غریب شہریوں کو ماہانہ 3 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ طلبہ کے لیے گرین بس سروس 100٪ مفت ہے۔ پنجاب میں صفائی کے لیے جدید مشینری خریدی گئی، درخت لگائے جا رہے ہیں اور CCTV کی وجہ سے جرائم میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دورافتادہ علاقوں کو بھی شہروں کے برابر ترقی دی جائے گی اور ہر کیس کا فیصلہ 30 دن میں ہوگا، جس سے پنجاب میں یکساں ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button