پاکستان
Trending

سندھ میں خواتین کے لیے پنک بسیں، خصوصی افراد کے لیے بائیک سروس پر بھی کام جاری

 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے اعلان کیا ہے کہ بی آر ٹی اور اورنج لائن میں خواتین کے لیے پنک بسیں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پورے صوبے میں نظام اپ گریڈ کر رہا ہے اور اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور ای وی بسیں بھی سروس میں شامل ہوں گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے مفت بائیک سروس پر بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور حکومت کا مقصد عوام کی سہولت اور فلاح ہے، نہ کہ صرف اقتدار۔

اس کے علاوہ، سینئر وزیر نے 27 ویں آئینی ترمیم کو صوبوں کو برابر نمائندگی دینے والا اہم اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس پر بڑی بار ایسوسی ایشنز نے بھی مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button