پاکستان
Trending

پنجاب میں پٹرول رکشے بند، سرکاری خریداری صرف الیکٹرک گاڑیوں تک محدود

 

لاہور: پنجاب حکومت نے ماحول کی حفاظت اور ہوا کی آلودگی کم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت انسداد سموگ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پٹرول چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی پیداوار بند کرنے اور سرکاری اداروں کے لیے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں خریدنے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پلاسٹک اور زہریلا دھواں پیدا کرنے والی اشیاء جلانے پر سخت کارروائی ہوگی تاکہ شہریوں کی صحت اور ماحول کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button