پاکستان

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ طے پا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے، جنید  کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر  کی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی لیکن پھر اکتوبر 2023 میں  جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے والے جنید صفدر اب لاہور میں مقیم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button