پاکستان
Trending

پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز؛ 304 ارب روپے کے منصوبے عملی مرحلے میں داخل

 

لاہور: پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کے 52 شہروں میں بنیادی شہری سہولیات بہتر بنانے کے لیے ترقیاتی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ ’’پنجاب ڈیولپمنٹ پلان‘‘ کے تحت سیوریج، ڈرینج، پارکس اور سڑکوں کی تعمیر کے متعدد منصوبے شروع ہو چکے ہیں۔

محکمہ منصوبہ بندی کے مطابق مجموعی ترقیاتی پیکیج کا حجم 304 ارب روپے ہے، جن میں سے 166 ارب روپے کے اہم منصوبے تکمیل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے شہری علاقوں میں صاف ماحول، بہتر ٹریفک نظام اور بنیادی سہولیات میں نمایاں بہتری لائیں گے۔

ترقیاتی عمل کے لیے 50 ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں جبکہ 10 ٹینڈرز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مزید 10 منصوبے گراؤنڈ بریکنگ کے لیے تیار ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button