اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو کو پاکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز، نشان پاکستان، دیا گیا۔ یہ اعزاز صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب میں پیش کیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ عسکری قیادت بھی موجود تھی۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی پیشکش کے ساتھ ہوا۔
اعزاز کی تقریب میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور دوستانہ روابط کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔




