آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کا عالمی ٹور شروع ہو گیا ہے، جس کا آغاز بھارت اور سری لنکا کو ملانے والے ایڈم برج سے کیا گیا۔
ٹرافی کل عمان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی اور یہ عمان کے ایوینیو مال اور امارات کرکٹ اکیڈمی میں رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹرافی سری لنکا، قطر، نیپال، بحرین اور منگولیا میں بھی عوام کے لیے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اگلے سال ٹی20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ کے دوران بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، اور ٹرافی کے اس عالمی ٹور سے کرکٹ شائقین کو اسے قریب سے دیکھنے اور تصاویر لینے کا موقع ملے گا۔




