اسلام آباد:جسٹس طارق جہانگیری نے سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف شکایت دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے زیر التوا جعلی ڈگری کیس پر ملاقات کے دوران دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عدالتی ضابطے کے خلاف اور مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔




