پاکستان
Trending

بویا میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ناکام: پاک فوج کے 4 سپوتوں کا جامِ شہادت، معصوم شہری بھی نشانہ بن گئے

 

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے شجاعت کی مثال قائم کرتے ہوئے دشمن کے وار کو اپنے سینوں پر روکا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکاروں نے شہادت کا رتبہ پایا۔
جامِ شہادت نوش کرنے والوں میں حوالدار محمد وقاص، نائیک خانواعز، سپاہی سفیان حیدر اور سپاہی رفت شامل ہیں۔ دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آ کر 15 مقامی شہری زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حملے کی شدت کے باعث قریبی رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا، جس سے مقامی آبادی میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button