پاک بحریہ کے دوسرے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب ترکیہ میں منعقد ہوئی، جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پی این ایس خیبر جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، جدید سینسرز اور جدید جنگی صلاحیتوں سے لیس ہے، جو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور بحری دفاع کو مزید مضبوط بنائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ اور ترک بحریہ کے درمیان تعاون خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
کمیشننگ تقریب پاک-ترکیہ دفاعی تعاون اور بحری شعبے میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کی عکاس ہے۔




