پاکستان

ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال، اقوامِ عالم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف

واشنگٹن: عالمی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جنوبی ایشیا میں ایک مضبوط اور بااثر شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں "مرد آہن” کے طور پر پیش کیا ہے۔ جریدے کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے اسٹریٹجک پارٹنر بن سکتے ہیں۔

واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں، مضبوط اعصاب، اور سخت فیصلے لینے کی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک پیشہ ور، خاموش طبع اور نظم و ضبط کے پابند فوجی افسر ہیں جو خودنمائی یا سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا، اور ان کی خصوصیات انہیں صدر ٹرمپ کے لیے ایک فطری شراکت دار بناتی ہیں۔ بھارت کے ساتھ بگڑتے تعلقات کے تناظر میں فیلڈ مارشل کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔

واشنگٹن ٹائمز نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے مداخلت کر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، جس پر پاکستان نے ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ بھارت کی جانب سے ثالثی کا انکار کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات کے تناظر میں فوجی حکومت کو عملی کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاک امریکہ تعلقات انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مزید مضبوط ہوئے ہیں، جس کی ایک مثال کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کرنا ہے۔ واشنگٹن ٹائمز کے مطابق، صدر ٹرمپ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کی تعریف کی ہے اور ان کی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button