آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز جیت لی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
435 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم چوتھی اننگز میں 352 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ زیک کرالی نے 85 رنز کی اننگز کھیل کر مقابلہ بنانے کی کوشش کی، جبکہ جیمی اسمتھ نے 60 اور وِل جیکس نے 47 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلوی بولرز نے میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ میچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے تین، تین وکٹیں حاصل کر کے انگلش بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 371 اور دوسری اننگز میں 349 رنز بنائے تھے، جبکہ انگلینڈ پہلی اننگز میں 286 رنز بنا سکا۔




