پاکستان
Trending

ملک میں برفباری اور بارشیں، سردی کی شدت میں اضافہ

 

ملک کے مختلف حصوں میں برفباری اور بارشوں سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ گلیات، نتھیا گلی، ٹھنڈیانی، ایبٹ آباد اور میرپور سمیت کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری اور بارش نے مقامی ماحول کو خوبصورت اور سرد بنا دیا۔

اسلام آباد اور لاہور میں بھی بارش نے موسم کو خوشگوار اور ٹھنڈا کر دیا، جبکہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں برفباری اور بارش جاری ہے۔ حکام نے پیش گوئی کی ہے کہ ناران، کاغان، سوات، کوہستان، ہنزہ اور اسکردو میں مزید برفباری ہو سکتی ہے، جس سے سڑکوں پر پھسلن اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button