پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ لاہور سے لندن کے لیے فضائی آپریشن شروع کیا جائے گا۔ پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ کو روانہ ہوگی اور لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ ٹرمینل 4 پر لینڈ کرے گی۔
یہ اقدام چھ سال بعد لاہور سے لندن کے لیے پروازیں بحال کرنے کے سلسلے کا حصہ ہے۔ پی آئی اے کے مطابق برطانیہ کے لیے پروازوں کے آغاز کے بعد ہفتہ وار پروازوں کی تعداد سات ہو جائے گی اور مستقبل میں ان میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد سے لندن کی پروازیں بھی شروع ہوں گی، جو 29 مارچ سے آپریشن میں آئیں گی۔ پابندی سے پہلے پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہا تھ




