بنوں کے علاقے سردی خیل ٹو میں خارجی عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی اور قوم خارجیوں کے ناپاک عزائم کے خلاف متحد ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دی جائے تاکہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔




