پاکستان
Trending

ترسیلات زر میں اضافہ، معیشت کی بحالی کے اقدامات جاری؛وزیر خزانہ

 

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان کو 38 ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہوئے، جبکہ رواں سال یہ رقم 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ معیشت میں اپنا کردار بڑھائیں اور سرمایہ کاری میں حصہ لیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکس پالیسی ایف بی آر سے فنانس ڈویژن منتقل کر دی گئی ہے تاکہ ایف بی آر صرف ٹیکس جمع کرنے پر توجہ دے۔ توانائی اور صنعتی شعبے میں اصلاحات جاری ہیں، اور جون تک تمام حکومتی ادائیگیاں ڈیجیٹل چینلز پر منتقل کر دی جائیں گی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی مثبت رہی اور نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضے بڑھ کر 1.1 ٹریلین روپے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ چار سال قبل ملک کے پاس ڈالر کی کمی تھی اور ہمیں دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ ہدف کے اندر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button