پاکستان
Trending

آصف زرداری کا بحرین دورہ، اعلیٰ ترین ایوارڈدیاگیا، تعلقات کو نئی بلندی دینے پر اتفاق

 

منامہ: صدر مملکت آصف زرداری نے بحرین کا دورہ کیا اور قصر القضیبہ میں شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات کی۔ آمد پر صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔ بحرین نے صدر زرداری کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سام الشیخ عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ من الدرجة الاولى سے نوازا، جو دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

ون آن ون ملاقات میں سرمایہ کاری، دفاع، اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر زرداری نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

صدر نے بحرین میں مقیم ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانیوں کے لیے سہولتیں فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کنگ حمد یونیورسٹی اسلام آباد کو پاک-بحرین دوستی کی علامت قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی فورمز پر قریبی رابطے اور تعاون کے عزم پر بھی اتفاق کیا، جبکہ شاہ حمد نے صدر زرداری کے دورے کو دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button