واشنگٹن: امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزوں کی پراسیسنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ پابندی 21 جنوری سے نافذ ہوگی۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ نئے تارکین وطن امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم یا عوامی سہولیات پر غیر ضروری انحصار نہ کریں۔ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک نئی اسکریننگ اور جانچ کے عمل کے بعد اس امر کی تصدیق نہ ہو جائے کہ ویزہ حاصل کرنے والے افراد امریکی عوام کے وسائل پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔
یہ فیصلہ صرف امیگرنٹ ویزوں کے لیے ہے، جبکہ سیاحتی، کاروباری اور تعلیمی ویزے اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔ اس فہرست میں پاکستان کے علاوہ ایران، روس، افغانستان، صومالیہ، عراق، مصر، نائیجیریا، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور یمن شامل ہیں۔




