پاکستان
Trending

وزیراعظم نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کیا، جس کا مقصد شہریوں کو سرکاری خدمات کی فراہمی کو آسان، تیز اور شفاف بنانا ہے۔

افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے مرکز کے مختلف شعبوں کا معائنہ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سٹاف سے ملاقات کر کے سہولیات کے معیار اور خدمات کی فراہمی کے عمل پر گفتگو کی۔

اس دوران وفاقی وزیر شفاء فاطمہ اور دیگر حکام نے وزیراعظم کو مرکز کی کارکردگی اور فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ مرکز شہریوں کے لیے سرکاری خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے اور بیوروکریسی کے عمل کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، اور حکومت اس سلسلے میں مزید اقدامات جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button