کاروبار
Trending

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی: 190,000 کا نفسیاتی ہدف بھی عبور

 

کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بلندیوں کو چھونے لگا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ہنڈرڈ انڈیکس نے 1,300 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 190,000 کی تاریخی سطح کو پار کر لیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق تازہ ترین سطح 190,658 پوائنٹس (کاروبار کے دوران)ہے، آج کا اضافہ: +1,300 سے زائد پوائنٹس ہے۔
سابقہ کلوزنگ 189,166 پوائنٹس (گزشتہ کاروباری ہفتے کا اختتام) پر ہوئی۔سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ اضافے کا یہ سلسلہ معاشی استحکام اور سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کی عکاسی کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق 1 لاکھ 90 ہزار کی حد عبور کرنا پاکستان کی مالیاتی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button