بین الاقوامی
Trending

شمالی امریکہ برفانی طوفان کی زد میں: 30 ہلاکتیں، واشنگٹن اور نیویارک سمیت 24 ریاستوں میں ایمرجنسی

 

واشنگٹن : امریکہ اور کینیڈا میں اس وقت صدی کے بدترین برفانی طوفان کا سامنا ہے، جس نے زندگی کے تمام شعبوں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ ٹیکساس سے نیو انگلینڈ تک پھیلے اس طوفان نے ہلاکتوں اور بڑے پیمانے پر فضائی و زمینی تعطل پیدا کر دیا ہے۔
جانی نقصان: شدید سردی اور حادثات کے نتیجے میں اب تک 30 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے تصدیق کی ہے کہ 5 افراد شدید سردی کے باعث سڑکوں پر دم توڑ گئے۔
واشنگٹن، فلاڈیلفیا اور نیویارک کے ہوائی اڈوں پر تقریباً تمام آپریشنز معطل ہیں۔ مجموعی طور پر 19 ہزار پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ بجلی اور مواصلات: 20 ہزار سے زائد صارفین بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں، جبکہ 24 ریاستوں اور وفاقی دارالحکومت واشنگٹن میں ہنگامی حالت (State of Emergency) نافذ ہے۔کینیڈا میں بھی طوفان نے نظامِ زندگی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ صوبہ اونٹاریو کا بڑا حصہ شدید برفانی بگولوں کی لپیٹ میں ہے، جہاں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر رک چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button