پاکستان
Trending

وادی تیراہ: نقل مکانی فوجی آپریشن نہیں بلکہ موسمی روایت ہے، وزیرِ دفاع

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے وادی تیراہ اور پاک افغان سرحدی علاقوں سے حالیہ نقل مکانی کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک دہائیوں پرانی روایت ہے جو برفباری کے باعث اختیار کی جاتی ہے، اور اس کا ذکر تاریخی برٹش گزٹ میں بھی ملتا ہے۔
خواجہ آصف نے اصل حقائق سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ نقل مکانی کا عمل 11 دسمبر کو ہونے والے اس جرگے کا نتیجہ ہے جس میں 26 مقامی مشران نے شرکت کی تھی۔ اسی جرگے کے مشران نے صوبائی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے 4 ارب روپے کا بجٹ بھی اسی معاہدے کا حصہ تھا۔
وزیرِ دفاع نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ہسپتالوں، سکولوں اور تھانوں کی عدم دستیابی صوبائی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ایک ایسے "آپریشن” کا پروپیگنڈا کر رہی ہے جس کا حقیقت میں کوئی وجود ہی نہیں۔
خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بلند و بالا پہاڑوں پر بھنگ کی غیر قانونی کاشت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے حاصل ہونے والا پیسہ کالعدم ٹی ٹی پی اور مخصوص سیاسی مفاد پرست گروہوں کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال ہو رہا ہے، جو ملکی سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button