پاکستان
Trending

آئی ایم ایف مشن کا مشن پاکستان: کراچی سے اسلام آباد تک معاشی اہداف کا کڑا معائنہ شروع

 

کراچی/اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا ہے، جہاں 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ پروگرام (EFF) کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ یہ مشن 11 مارچ تک پاکستان میں قیام کے دوران معاشی اصلاحات اور طے شدہ اہداف پر پیشرفت کی جانچ کرے گا۔
وفد نے اپنے دورے کا آغاز معاشی مرکز کراچی سے کیا، جہاں گورنر اسٹیٹ بینک اور مالیاتی حکام نے مشن کو درج ذیل نکات پر بریفنگ دی ۔ جولائی سے دسمبر 2025 تک کے معاشی ڈیٹا اور کارکردگی کا تبادلہ۔ مانیٹری پالیسی کے اثرات اور زرمبادلہ کے ذخائر کی موجودہ صورتحال۔
مشن اب اسلام آباد کا رخ کرے گا جہاں مذاکرات کا محور وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر ہوں گے۔ ایف بی آر کے ریونیو کلیکشن اور ٹیکس نیٹ میں اضافے کی کوششوں کا جائزہ۔ بجلی و گیس کے نرخ: توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور گردشی قرضوں میں کمی کے اقدامات پر بحث۔
سرکاری اداروں کی نجکاری کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت کی رپورٹ۔
آئی ایم ایف کا یہ دورہ پاکستان کے لیے "فیصلہ کن” قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس جائزے کی کامیاب تکمیل ہی قرض کی اگلی قسط کی راہ ہموار کرے گی۔ مشن 11 مارچ تک اپنی حتمی رپورٹ مرتب کر کے واشنگٹن روانہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button