اسلام آباد: پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن غضب للحق کے دوران شمالی وزیرستان کے قریب افغان طالبان کی مرکزی پوسٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ کارروائی کی خصوصی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں پاکستانی جوانوں کی بہادری نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کرنے کے بعد پاک فوج نے طالبان کی مرکز پوسٹ کی جانب پیش قدمی کی، جس پر طالبان فورسز فرار ہو گئے۔
پاک فوج نے بھرپور کارروائی کے دوران دشمن کے کمپاؤنڈز کلیئر کر کے جھنڈے اتار دیے اور متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن تاحال جاری ہے اور تمام اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہے گا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق، اب تک 352 طالبان ہلاک، 535 سے زائد زخمی، 26 پوسٹوں پر پاکستان کا کنٹرول اور 171 ٹینک و آرمڈ وہیکلز تباہ کیے جا چکے ہیں، جبکہ 41 مقامات کو فضائی کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
یہ آپریشن پاک فوج کی سرحدی دفاع کی مضبوطی اور جارحیت کا بھرپور جواب ثابت کر رہا ہے۔




