اسلام آباد: وزیراعظم کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔
اجلاس میں ایران،اسرائیل جنگ اور خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے افغانستان کی موجودہ صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا۔
وفاقی حکام نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور اپنی سرحدی و قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔




