اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر پاکستان کے ہر شہری نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور احتجاج کو پر امن انداز میں ریکارڈ کرائیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماعات، مظاہرے یا احتجاج پر پابندی عائد ہے۔




